دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے23 لاکھ 31ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 60ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے23 لاکھ 31ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 60ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے23 لاکھ 31ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 60ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 23لاکھ 31ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ60 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 23لاکھ31ہزار892افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 60 ہزار763) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 55 ہزار 280افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ15 لاکھ 18ہزار 655افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے5لاکھ97 ہزار194 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ کے بعد چین، ترکی، ایران، بیلجیئم اور برازیل  سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8اموات کے بعد ملک  کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد143 جبکہ کیسزکی مجموعی تعداد 7492ہوگئی۔

 سندھ میں 2217 ، خیبرپختونخوا میں 1077 ، بلوچستان میں 335 ، گلگت بلتستان میں 250 ، اسلام آباد میں 163 ،آزاد کشمیر میں 48 اور پنجاب میں  3391 افرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 143 ہوگئیں

Related Posts