بلدیہ وسطی کی مقبول عام پھولوں کی نمائش کورونا وائرس کے باعث منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coronavirus: flower exhibition canceled in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : بلدیہ وسطی کی مقبول عام پھولوں کی نمائش کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے منسوخ، بلدیہ ضلع وسطی کے تحت کل تعلیمی باغ فیڈرل بی ایریا میں ہونے والی پھولوں کی نمائش منسو خ کردی گئی۔

ترجمان بلدیہ وسطی نے اپنے پریس نوٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جشن بہاراں کے سلسلے میں منعقدہ پھولوں کی نمائش ممکنہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملتوی کی گئ ہے،مہلک وباء کورونا کے سبب عوام کی زندگیوں کو کسی صورت خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عوامی اجتماعات سے کورونا کے پھیلنے کا خدشہ موجود ہے اسی سبب بلدیہ وسطی نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ یاد رہے کہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح ہفتہ 14 مارچ کو ہونا تھا جو 23 مارچ تک جاری رہنا تھا۔

مزید پڑھیں:سندھ کے شہری علاقے معاشی دہشتگردی کا شکار ہیں، ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی

یاد رہے بلدیہ وسطی کی پھولوں کی نمائش شہریوں میں بڑی دلچسپی سے دیکھی جاتی تھی اور اس اسے 10روز تک جاری رکھنے کا مقصد عوامی فرامائش کو پورا کرتے ہوئے اس مرتبہ زیادہ روز جاری رکھنے کی تیاری تھی، بلدیہ سطی کی سالانہ پھولوں کی نمائش دیکھنے ہزاروں لوگ آتے ہیں ، اسی باعث اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Related Posts