کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپایا جارہا ہے، زائرہ وسیم مودی پر پھٹ پڑیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zaira Waseem

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سری نگر:کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپایا جارہا ہے۔

زائرہ وسیم نے انسٹام گرام پر ایک پھول کی تصویر شیئر کی جس کے نیچے انہوں نے لکھا ہے کہ اْمید اور مایوسی کے درمیان کشمیر ابھی تک مشکلات کا شکار ہے، اس بڑھتی ہوئی مایوسی اور غم کے باعث آج ہمارے پاس سکون نام کی چیز نہیں۔

کشمیر میں ہم ان لوگوں کے زیرِ اثر ہیں جو ہماری خواہشات کو سلب کرتے اور ہم پر اسانی سے پابندیاں لگاتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہمیں ایسی دنیا میں رہنے کی کیا ضرورت ہے جہاں ہماری زندگی اور خواہشوں کو قابو کیا جاتا ہے؟۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 186ویں روز میں داخل: بین الاقوامی برادری آج بھی خاموش

ہمیں جھکا کر ہم پر حکمرانی کی جاتی ہے، کیا ہماری آوازوں کو بے آواز کرنا اتنا ہی آسان ہے؟زائرہ وسیم نے شکایت کی کہ ہمیں کیوں اپنی زندگی گزارنے نہیں دی جارہی اور ہمیں اپنی خواہشات کے برخلاف فیصلوں کو تسلیم کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

Related Posts