بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا
بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین کے  دارالحکومت بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں  کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا۔

کورونا وائرس کا مشتبہ مریض پرواز نمبر سی اے 945 کے ذریعے چینی دارالحکومت سے اسلام آباد کے ائیرپورٹ پہنچا جہاں اسکیننگ کے دوران اس کے جسم کا درجہ حرارت  زائد نکلا۔

 بن یانگ نامی مسافر کو کورونا وائرس کے شبہ ہونے پر فوری طور پر اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔  بن یانگ کی عمر 35 سال ہے۔

مسافر کو تھرمل اسکینر کے ذریعے چیک کرنے پر پتہ چلا کے اس کے جسم کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے جس پر محکمۂ صحت کا عملہ فوری طور پر حرکت میں آگیا۔

محکمۂ صحت کے عملے نے بن یانگ نامی 35 سالہ مسافر کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کردیا جبکہ پرواز نمبر سی اے 945 کے ذریعے مجموعی طور پر 122 مسافر اسلام آباد پہنچے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ہمسایہ ملک چین میں کورونا وائرس کے باعث مزید 65 افراد لقمۂ اجل بن گئے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 490 ہو گئی۔

چینی محکمۂ صحت حکام کے مطابق 65 مزید اموات صوبہ ہوبائی میں رپورٹ کی گئیں۔ ہوبائی کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ 3 ہزار 156 نئے افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

وائرس کے باعث اب تک  مجموعی طور پر 26 ہزار 656 افراد  متاثر ہوچکے ہیں جبکہ چینی وزیر صحت نوبکاٹسو کاٹو کے مطابق وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق چینی شہر وہان سے ہے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 490 ہو گئی

Related Posts