کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، ملائیشین وزیراعظم کا 14 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، ملائیشین وزیراعظم کا 14 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان
کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، ملائیشین وزیراعظم کا 14 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں 14 روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق لاک ڈاؤن کا اطلاق یکم جون سے چودہ جون تک تمام اکانومک اور سوشل سیکٹر پر ہوگا تاہم بنیادی ضروریات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ملائیشیا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ہزار 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ ایک ماہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

 واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 96 لاکھ 52 ہزار 379 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات کی تعداد 35 لاکھ 25 ہزار 592 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 47 لاکھ 36 ہزار 109 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 93 ہزار 953 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 13 لاکھ 90 ہزار 678 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 7 ہزار 726 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار 680 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراقی ہم منصب کی دعوت پر بغداد پہنچ گئے

Related Posts