اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران اموات کا سلسلہ جاری، موذی وباء نے مزید 39 زندگیاں نگل لیں، 3498 نئے کیسز سامنے آگئے۔
این سی او سی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 39 نئی اموات کے بعدکورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب بڑھ کر 29ہزار687 ہو گئی ہے جب کہ نئے 3ہزار498 کیسز شامل کرنے کے بعد اب کل متاثرین کی تعداد 1477573 ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 47 اموات، 3914 نئے کیسز ریکارڈ