دو دن کی چھٹی کے بعد کورونا پھرفعال، 3 پاکستانیوں کی زندگیاں چھین لیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

238 new Covid-19 infections reported in Pakistan

اسلام آباد: پاکستان میں دو روز کے وقفے کے بعد کورونا وائرس سے 3 اموات ریکارڈ کی گئیں، 329 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے مسلسل دو دن تک کوئی ہلاکت نہ ہونے کے بعد گزشتہ روز تین اموات ریکارڈ کی گئی اور 329 نئے کیسز سامنے آئے ۔29790 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں مثبت کیسز کی شرح 1اعشاریہ 10 فیصد رہی۔

نئے کیسز کے بعد پاکستان میں مصدقہ کیسز کی کل تعداد 1523401 ہوچکی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 30336 ہےاورملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 446 تک ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 42 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1484718 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:ڈاؤنیورسٹی کا لمپی اسکن ڈیزیز کی فوری ویکسین بنانے کا اعلان

یاد رہے کہ 24مارچ کو پاکستان میں کورونا کے 210نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک بھی ہلاکت سامنے نہیں آئی جبکہ 445 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 13ہزار551 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے، سندھ میں 8 ہزار 92، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 307، اسلام آباد میں 1ہزار22، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 جبکہ گلگت بلتستان میں 191شہری انتقال کر گئے۔

Related Posts