کراچی میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پرپولیس اہلکار نے شہری کو گولی مار دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cop shoots man for refusing to be vaccinated against polio in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پرپولیس اہلکار نے شہری کو گولی مار دی، زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ نیو کراچی سیکٹر 5-F اللہ والی مسجد کے قریب پیش آیا،ذرائع کے مطابق والدین کی جانب سے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر تلخ کلامی ہوئی،اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کے گن مین کی جانب سے گولی چلائی گئی

عوام نے پولیس موبائل کو گھیر لیا جبکہ رینجرز بھی موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ ایس ایس پی سینٹرل نے فوری موقع پر پہنچ لر صورت حال کو کنٹرول کر لیا ہے۔

فائرنگ سے زخمی ہونیوالے شہری کی شناخت 35 سالہ عقیل احمد ولد نسیم کے نام سے ہوئی ہے، مضروب کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ میں ملوث گن مین کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیاہے۔علاقہ پولیس ضابطے کی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیو کراچی میں پولیس گردی کا نشانہ بن کر گولی لگنے سے زخمی ہونے والا نوجوان عقیل اپنے والد کے ہمراہ پکوان سینٹر پر کام کرتا ہے۔

نوجوان نے پولیوں ورکرز سے شکوہ کیا کہ سو سے زائد مرتبہ پولیو کے قطرے پلا چکے ہو دو دن پہلے بھی پلاکر گئے تھے گھر پر کوئی مرد نہیں ہوتا ہمیں کام چھوڑ کر آنا پڑتا ہے میں نہیں پلوارہا اپنے بچوں کو آپ لوگ جاؤ جس پر پولیس اہلکار نے تلخ کلامی کے بعد اسکو گولی مار کر زخمی کردیا۔

Related Posts