کونگو میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب کے باعث 6 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کونگو میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب کے باعث 6 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
کونگو میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب کے باعث 6 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

افریقی ملک کونگو کے دارالحکومت کنشاسا میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب آ گیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کنشاسا میں مسلسل بارش کے باعث کئی علاقے پانی سے بھر چکے ہیں، سڑکوں پر موجود متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں   اور سیلابی صورتحال سے کنشاسا کے علاقے سلمباؤ میں تقریباً 30 مکانات منہدم ہو گئے جن کے ملبے میں دب کر 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 67واں روز،ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا نظام بدستور بند

کونگو کے ضلع پلنڈی میں بارش کے باعث پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔ خاتون کی ہلاکت کرنٹ لگنے کے باعث ہوئی جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب کے باعث اموات سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

کونگو حکام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کے لیے ٹیمیں بھیجی جا رہی ہیں جبکہ متعلقہ محکموں کو صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ 

ترکی نے اپنی سرحد سے ملحق شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف فضائی کارروائی اور فوجی آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ ترک صدر کے مطابق آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کی آمدورفت بند کرنا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے فوجی آپریشن کا مقصد واضح کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی قرار دیا اور کہا کہ شام میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرنا اب ضروری ہوچکا ہے جبکہ کارروائی کا مقصد خطے کو محفوظ بنا کر لاکھوں شامی مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنا ہے۔

مزید پڑھیں: شام کے شمال مشرقی علاقے میں کرد جنگجوؤں کے خلاف ترکی کا فوجی آپریشن

Related Posts