اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ اگست میں 8 سے 10 چھٹیاں ہوئیں، اس کے باوجود ٹیکس وصولی کا نوے فیصد ہدف پورا کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین ایف بی آر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگست کے دوران 297.4 ارب روپے ٹیکس وصولی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر وزارتِ خزانہ نے مسترد کردی
شبر زیدی نے کہا کہ رواں مالی سال 20-2019ء کا ٹیکس وصولی ہدف 644 ارب روپے رکھا گیا تھا اور جولائی اور اگست کے دو مہینوں میں ہم نے 580 ارب روپے ٹیکس وصولی کی جو ہدف کا 90 فیصد ہے۔
Alhamdulillah FBR collection in this month is 297.4B despite 8-10 non-working days.
So far, FBR’s target for FY2019-20 has been achieved to the extent of 90%.
580 Billion against the target of 644 Billion.— Syed Shabbar Zaidi (@ShabarZaidi) August 31, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہہ چکی ہیں کہ عوام دوست حکومت نے قوم کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدام کیا ہے اور اب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت کی بجائے عوام کو منتقل کیا جائےگا۔
اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور ملک کے لیے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا۔
مزید پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت کی بجائے عوام کو ہوگا۔فردوس عاشق اعوان