کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہےجبکہ لاہور میں سردی کی شدت برقرارہے اور درجہ حرارت 9 ڈگری تک پہنچ گیاہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ساحلی علاقوں میں ہواں کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹے تک ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواؤں کی رفتار 36 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹے تک بڑھ سکتی ہے، 22 سے26 جنوری کے دوران کراچی سمیت سندھ میں ہلکی سردی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی، کورنگی میں دستیاب سردیوں کی پسندیدہ سوغات کینو کا حلوہ