کراچی سے خیبر تک سردی کی شدید لہر، سب سے زیادہ ٹھنڈ کہاں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Cold Wave Sweeps Across Pakistan from Karachi to Khyber

کراچی سے خیبر تک پورا ملک شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ بالائی علاقوں اور بلوچستان کو شدید سردی نے اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 9، گلگت میں منفی 7، کوئٹہ اور قلات میں منفی 6 جبکہ اسلام آباد میں منفی 1 تک گر گیا ہے۔

لاہور کا درجہ حرارت 6 ڈگری سیلسیس اور کراچی کا 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پہلے ہی ٹنکی فل کروالیں ورنہ، جانتے ہیں 16 دسمبر کو پیٹرول کتنا مہنگا ہونیوالا ہے؟

محکمہ موسمیات نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ 7 دسمبر سے ملک کے بالائی حصوں کو متاثر کرے گا۔8 سے 14 دسمبر کے دوران یہ سردی کی لہر ملک کے زیادہ تر حصوں کو متاثر کرے گی، جس سے دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی۔

پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سیلسیس کم ہونے کی توقع ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ میں 5 سے 7 ڈگری سیلسیس کم ہونے کا امکان ہے۔

سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے کچھ حصوں میں سرد اور تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ میدانی علاقوں میں کہر بننے کا امکان بھی ہے۔

چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، استور، غذر، گلگت، ہنزہ، سکردو، نیلم ویلی، مظفرآباد، راولا کوٹ، کوٹلی، حویلی اور باغ میں 11 دسمبر (آج) تک وقفے وقفے سے معتدل بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

Related Posts