عوام کی حمایت سے امن اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coas vows to bring peace and prosperity in balochistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آواران: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی حمایت سے امن اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف بلوچستان کے ضلع آواران کے دورے کے دوران بریفنگ کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔

علاقے کے عمائدین اور فوجی افسران سے اپنے خطاب میںچیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے زراعت کی اہمیت اور گرین پاکستان اقدام کے لیے فوج کے عزم پر روشنی ڈالی۔

آرمی چیف نے وعدہ کیا کہ کسانوں کو فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے زرعی ماہرین کی خدمات کے علاوہ آسان شرائط پر قرضے، بیج، کھاد اور سولر ٹیوب ویل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو ملک کی ترقی میں شراکت دار بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان بہادروں پر فخر ہے جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے۔ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے ساتھ مل کر امن اور خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔

بعد ازاں آرمی چیف نے کیڈٹ کالج آواران کا افتتاح کیا اور اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی۔قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا اور انہیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ، مقامی عمائدین اور کسانوں سے ملاقات کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Related Posts