چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری امیری گارڈ کمانڈر کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS directs army to help civil administration fight coronavirus

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے امیری گارڈ کمانڈر نے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی مجموعی صورتِ حال اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق قطری امیری گارڈ کمانڈر نے آرمی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ امیری گارڈ کمانڈر نے پاک قطر باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

قطری امیری گارڈ  کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے دفاعی شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، آرمی چیف نے موجودہ دور میں دفاعی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین میں پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نےپیپلزلبریشن آرمی کے کمانڈر اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے 8 اکتوبر کو جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیپلز لبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں  انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا چینی پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹرکادورہ،چینی فوجی قیادت سے ملاقات

Related Posts