وفاقی حکومت نے شہرِ قائد کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے شہرِ قائد کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کردی
وفاقی حکومت نے شہرِ قائد کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاق نے شہرِ قائد کے ترقیاتی پروجیکٹس کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کردی جبکہ یہ رقم وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کردہ 162 ارب روپے کے کراچی پیکیج کا حصہ ہے۔

کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے  دی جانے والی رقم میں قریبی شہر حیدر آباد کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ رقم متحدہ قومی موومنٹ اور تحریکِ انصاف رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں کے بعد ریلیز کی گئی۔ 

جاری کردہ 8 ارب 50 کروڑ کی رقم سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے استعمال میں لائی جاسکے گی  جس میں سے نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ کی از سر نو کے لیے مکمل رقم جاری کردی گئی ہے۔

میٹرک بورڈ آفس تا سخی حسن سگنل فری کوریڈور کے لیے جاری کردہ رقم بھی اس میں شامل ہے جبکہ گرین لائن منصوبے کو نمائش چورنگی تک فعال کرنے کے لیے بھی 2 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

حیدر آباد کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل اینڈ مینجمنٹ سائنس نامی تعلیمی ادارے کی تعمیر کے لیے استعمال کیے جاسکیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاک سرزمین پارٹی سربراہ مصطفیٰ کمال  نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پہلے دورہ کراچی کے بعد کہا تھا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بنگالیوں و افغانیوں کے شناختی کارڈ ہیں، اس کے باوجود کراچی کو 162 ارب روپے نہیں دیئے گئے۔

مصطفی کمال نے 7 روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اداروں کو نہیں ملک کو بچائیں گے، اس حکومت سے وابستہ تمام امیدیں ختم ہو گئی ہیں، عمران خان کے دور میں ظلم انتہا کو پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مصطفی کمال کے خلاف غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس قابل سماعت قرار

Related Posts