انسانی تاریخ میں کورونا ایک بہت بڑی وباء ہے،وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Murad refuse on complete lockdown to control third wave of coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انسانی تاریخ میں کورونا ایک بہت بڑی وباء ہے،خاندانی منصوبہ بندی سروسز کو بہتر بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ٹاسک فورس آن پاپولیشن کے اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عڈزہ پیچوہو، سعید غنی، سید ناصر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز شاہ شیرازی، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، شہناز وزیر علی، سیکریٹری سوشل ویلفیئر، سیکریٹری صحت،سیکریٹری انفارمیشن، ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر طالب لاشاری اور دیگر اراکین شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی تاریخ میں کورونا ایک بڑی وباء ہے، پوری دنیا میں کورونا نے 13.4 ملین لوگوں کو متاثر کیا ہے، دنیا میں 579536 اموات ہوچکی ہیں، ملک میں 253604 کیسز ہیں جن میں 5320 اموات ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ میں 106622 کیسز ہوئے ہیں اور 1826 اموات ہوئی ہیں، پاکستان میں ہر مہینے 5 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ سندھ میں ہر مہینے ایک لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں، 31 فیصد کونٹراسیپٹوس استعمال ہوتی ہیں، سندھ میں کورونا کے پیش نظر خاندانی منصوبہ بندی اور تولیدی صحت کی گائیڈلائن 21 مارچ 2020ء کو جاری کی گئیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہونے کہا کہ سندھ ملک کا پہلا صوبہ ہے جس نے یہ گائیڈلائنز جاری کیں، ان گائیڈلائن کے 6 رہنما اصول ہیں۔

ڈاکٹر عذرہ پیچوہونے کہا کہ کونٹراسیپٹوس پریویلانس ریٹ 1.5 فیصد سالانہ بڑھانے کا ہدف ہے، سال 2025 تک 43 فیصد اور 2023 تک 50 فیصد کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی رقم 203 ارب کر دی ہے،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

ڈاکٹر طالب لاشاری نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی جبکہ کنٹری پاپولیشن کائونسل پاکستان کی ڈاکٹر زیبا سیٹھار نے اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈاکٹر زیبا نے ڈیٹا بیس کو مزید بہتر کرنے کی تجویز دی اوروزیراعلیٰ سندھ نے خاندانی منصوبہ بندی سروسز کو بہتر کرنے کی ہدایت دی۔

Related Posts