وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ شہیدپائلٹ راشدمنہاس کے گھرپہنچے جہاں انہوں نےاہلخانہ سے ملاقاتیں کی۔مرادعلی شاہ کاکہناتھاکہ راشدمنہاس کی وطن کے لیے قربانی ہمیشہ یادرکھی جائے گی۔
یوم دفاع کے موقع پرشہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کاسلسلہ جاری ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نے1971کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنےوالےپائلٹ راشدمنہاس کے اہلخانہ کےساتھ وقت گزارا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہیدراشدمنہاس نوجوانی میں شہادت حاصل کی، جب تک مائيں ايسے جوان پيدا کرتی رہيں گی، دشمن وطن عزيز کي طرف ميلی آنکھ سے بھی نہيں ديکھ سکتا۔
وزيراعلیٰ سندھ نے راشد منہاس شہيد کی یادگار تصاویردیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے راشد منہاس شہید کی والدہ اور خاندان سے ملاقات کی جومیرے لیےاعزازکی بات ہے۔