ڈینگی کنٹرول پر اجلاس: وزیر اعلیٰ سندھ کی حکام کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈینگی کنٹرول اقدامات اجلاس: وزیر اعلیٰ سندھ کی حکام کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
ڈینگی کنٹرول اقدامات اجلاس: وزیر اعلیٰ سندھ کی حکام کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کراچی میں ڈینگی کنٹرول اقدامات پر اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعلیٰ کو موذی مرض کے خلاف حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ رواں سال ڈینگی کے باعث کم از کم 42 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ صوبے میں اب تک 15 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ڈینگی کے 15 ہزار 521 کیسز سامنے آئے جن میں سے 14 ہزار 443 کیسز شہر قائد سے رپورٹ ہوئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکام کے علم میں ہونا چاہئے کس ضلعے میں ڈینگی کے کتنے مریض رپورٹ کیے گئے اور کتنے مریضوں کا علاج ہوا۔

سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ صرف ہسپتالوں کو ڈیٹا حاصل کرنے کا ذریعہ نہ سمجھا جائے بلکہ لیبز اور دیگر مراکزِ صحت سے بھی معلومات حاصل کی جائیں۔ عوام کے نقصان کا صحیح اندازہ کرنے کے بعد ہی بیماری پر قابو پانا ممکن ہوسکے گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کو ڈینگی جیسے موذی مرض سے بچانا ہماری اوّلین ذمہ داری ہے۔ ایسے مقامات جہاں ڈینگی پھیلانے والے مچھر افزائش حاصل کرتے ہیں، وہاں اسپرے کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد ڈینگی پروگرام موذی مرض پر قابو پانے میں ناکام ہوگیا،شہر میں ڈینگی مچھروں کے بڑھتے وارسے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کراچی میں29 اور 30 نومبر کے درمیان  ڈینگی نے 101 افراد کو متاثر کیا جس میں آغا خان اسپتال میں زیر علاج نارتھ ناظم آباد کی رہائشی 48 سالہ خاتون اور گلشن معمار کا رہائشی 3 ماہ کا بچہ انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈینگی  کے باعث مزید 2 افراد جان سے گئے

Related Posts