ہڑتال یا احتجاج ڈاکٹرز کے نوبل پروفیشن کے منافی ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sardar Usman Ahmad Khan Buzdar
جدید ٹیکنالوجی کےاستعمال سے قدرتی آفات کے نقصان کو کم کیا جاسکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

سرگودھا:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہڑتال یا احتجاج ڈاکٹرز کے نوبل پروفیشن کے منافی ہے۔دکھی انسانیت کی خدمت ہی ڈاکٹرز کومنفرد اور امتیازی حیثیت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں آئے مریض علاج معالجے کیلئے ڈاکٹرز کی جانب دیکھتے ہیں اور اگر ڈاکٹرز ہڑتال پرہوں گے تو مریضوں کا کون چیک اپ کرے گا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے واقعہ پر پی ایم اے کی کال سے ضلع بھر کے ہسپتالوں میں کام کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا رہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈاکٹرز قابل اور باصلاحیت اور پروفیشنل ہیں۔اس لئے اپنے مطالبات منوانے کیلئے کام نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو ہڑتال کی بجائے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنے سرکاری فرائض سرانجام دینے چاہئیں اور اپنے ایشوز کو مل بیٹھ کر افہام و تفہیم کے ساتھ طے کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کو بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم دینا ہمارا مشن ہے۔اس لئے دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ڈاکٹرز کو حقیقی مسیحا کا کردار ادا کرنا ہے۔ڈاکٹرز جتنی زیادہ دکھی انسانیت کی خدمت کریں گے انہیں اتنی ہی دعائیں ملیں گی۔

Related Posts