لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی نے ملاقات کی، پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں اورسعودی عرب ہر قسم کے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط تعلق موجود ہے۔ پاکستان اورسعودی عرب کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔
سعودی عرب نے ہمیشہ سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کی بھر پور حمایت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا تھیلیسیمیا کے مرض کی بروقت تشخیص اور علاج پر زور