لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں پٹواری کے عہدے کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اب پٹواری ولیج آفیسر کہلائے گا۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے دوران محکمہ مال کی کارکردگی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
ویلج آفیسر کو 14واں اسکیل ملے گا جبکہ اس کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔فیصلے کے مطابق بھرتی کے بعد 6 ماہ کی تربیت لازم ہوگی ۔
وزیراعلیٰ نے ویلج آفیسر کو لیپ ٹاپ بھی دینے کی منظوری دے دی۔ حاضر سروس پٹواریوں کو 11واں اسکیل اور گردآور کو 14واں اسکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے اسٹاف کی ترقی کیلئے سروس سٹرکچر بنایا جائے گا جبکہ لاہور کی ایک تحصیل کو ریونیو کے حوالے سے ماڈل تحصیل بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں : پنجاب کے 2000 بڑے اسکول این جی اوز کے حوالے کیے جائیں،صوبائی حکومت کا فیصلہ