این آر او نہیں دوں گا،کچھ بھی ہوجائے احتساب کا عمل جاری رہے گا، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

coalition party claims PTI government ends in 3 months

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلئے ہے جو نہیں دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم فارغ ہوچکی ہے اور اپنی موت آپ مررہی ہے، حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم نے کورونا کے دنوں عوام کی زندگی سے کھیلنے کوشش کی، اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کیلیے ہے جو نہیں دوں گا۔سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن کو بھرپور جواب دینے پر اتفاق کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی معاشرہ احتساب کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا احتساب شروع ہوا تو سب اکٹھے ہوگئے، کچھ بھی ہوجائے احتساب کا عمل جاری رہے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں قومی خزانے کو لوٹتی رہیں، موجودہ حکومت ترقی پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے، تمام معاشی اعشاریے درست سمت میں ہیں، نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے اور ڈیلیوری پر توجہ ہوگی۔

عمران خان نے بتایا کہ پنجاب اینٹی کرپشن نے ہماری حکومت کے 27 ماہ میں 206 ارب روپے ریکور کیے، کرپٹ حکمرانوں کے ماتحت اینٹی کرپشن نے گزشتہ 10 سالوں میں صرف 3 ارب روپے ریکور کیے تھے، یہ اعشاریے ثابت کرتے ہیں کہ ادارے آزاد ہوں تو بہتر احتساب ہوتا ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو سیاسی مداخلت کے بغیر آزادانہ طور پر کام کرنے کی اجازت ہو تو قوم کو فائدہ ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے ہمارے دور میں گزشتہ دو سال میں 389 ارب روپے کی وصولی کی، جب کہ اسی نیب نے 2008 سے 2018 کے 10 سالہ دور میں صرف 104 ارب روپے ریکور کیے، یہ کرپٹ حکمرانوں کے سیاہ دور کے 10 سال تھے۔

Related Posts