وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ch pervez ilahi
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کی ملاقات

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےاسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے اور اتحادی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ حکومتی اتحاد کے معاملات بہتر انداز میں چلانے سے متعلق مشاورت کیلئے پرویز الٰہی اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان رابطہ کیا گیا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب اور ق لیگ کی قیادت کے مابین ملاقات ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے چوہدری پرویز الٰہی کے علاوہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے بھی ملاقات کی، اس دوران دونوں اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کے معاملات مزید مضبوط بنانے اور اپوزیشن جماعتوں کی سرگرمیوں کے جواب میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں آزادی مارچ، پلان سی: کل سے ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔رہبر کمیٹی

Related Posts