نیو یارک: اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ہماری نظر میں ہے جبکہ کشمیری رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں پر بھی ہم گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈجارِک کے مطابق انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وادی کی کشیدہ صورتحال اور ایل او سی کی دوسری جانب بھارت کے زیر انتظام علاقے میں پابندیوں کی رپورٹس بھی ہماری نظر سے گزری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ قراردادوں پر عمل کرائے۔ ملیحہ لودھی
یاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ بھارت کو ایسے اقدامات سے اجتناب کرنا چاہئے جو مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت کو متاثر کریں۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم وادی کشمیر کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔اقوام متحدہ کو پاک بھارت کشیدگی اور کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے باز رہے۔مسئلہ کشمیر کا حل ہمارے چارٹراور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کشمیر کی آئینی حیثیت کے خلاف اقدامات سے گریز کرے۔اقوام متحدہ کی ہدایت