سندھ کے شہری بھٹو کے زندہ ہونے کے باعث صحت کارڈسے محروم ہیں، اسد عمر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں وہ حکومت مسلط ہے جو کچھ بھی نہیں کرتی۔ کراچی میں زیادہ تر منصوبے تو وفاق کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس جلد نہ مقامی اور نہ ہی صوبائی حکومت بچے گی۔ مردم شماری کراچی کا دیرینہ مسئلہ ہے جس پر سیاست کی گئی لیکن مردم شماری کا مسئلہ آج تک کسی نے حل نہیں کیا۔2022میں مردم شماری کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

کراچی کو بااختیار بلدیاتی نظام چاہیے۔شہر کو بے اختیار کرنے اور سمجھنے والوں سے نمٹنا ہے۔ کراچی کو خیبرپختونخوا کی طرح بااختیار بنائیں گے۔یہاں کے لوگ اپنے حقوق کیلئے نکلیں گے۔

اسد عمر کراچی میں آتشزدگی سے جلنے والی کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی کا کام مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ،رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی،سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان اور رکن سندھ اسمبلی بلا ل غفار نے بھی خطاب کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے وزیراعظم سیاست میں صرف ووٹ کیلئے کام نہیں کرتے۔پاکستان کے نوجوانوں کو نمل یونیورسٹی میں ہنر اور بہترین تعلیم دی جارہی ہے۔ مجھے فخر ہے خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی پر انہیں اپنے حلقے کا درد ہے۔

کوپریٹو مارکیٹ کے تاجروں کو بحالی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کراچی ٹرانسپورٹ کے بہترین نظام کیلئے ترستا تھا الحمدللہ ٹرانسپورٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اسد اب منصوبہ نہیں بناسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی بوند بوند پانی کیلئے ترس رہا ہے۔ کراچی کے لوگ ٹینکر سے پانی لینے پر مجبور ہیں۔ ٹرانسفار میشن پلان کے تحت 26 کروڑ گیلن پانی کا منصوبہ کے فور مکمل کیا جارہا ہے۔یہ منصوبہ 120ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری کراچی کا دیرینہ مسئلہ ہے جس پر سیاست کی گئی۔ مردم شماری کا مسئلہ آج تک کسی نے حل نہیں کیا صرف سیاست ہوئی۔پی ٹی آئی کی حکومت میں جدید طرز پر ڈیجیٹل مردم شماری کرائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مئی میں پہلے پائلٹ پروجیکٹ کرایا جائیگا، پھر مردم شماری پھر آڈٹ کرایا جائیگا۔2022 میں مردم شماری کا حتمی اعلان کیا جائیگا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں کو مارکیٹ کی بحالی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں: حکومت کی یکم فروری سے پیٹرولیم قیمتوں میں 9 روپے تک اضافے کی تیاری

کراچی سرکلر ریلوے ایک جدید طرز کا منصوبہ ہے۔منصوبہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شروع ہونے جارہا ہے۔کے سی آر کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کررہا ہوں۔ میں جنرل مشرف کے دور کا مخالف تھالیکن یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ مشرف کے دور میں کراچی میں ترقیاتی کام ہوئے۔

Related Posts