کراچی کے شہری جلد سستی الیکٹرک ٹیکسی سروس سے مستفید ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لئے جدید اور سستی الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا کہ الیکٹرک ٹیکسی سروس کے منصوبے پر بات چیت جاری ہے، منصوبہ کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، کراچی میں اربوں روپے کے پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نورا فتیحی ڈانس شو میں گانے پر پرفارمنس دیکھ اپنے آنسو نہ روک پائیں

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کی تکمیل سے کراچی کے شہریوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا، عمران خان الیکشن کی تاریخ لینے آئے تھے، استعفیٰ کا اعلان کر گئے، عمران خان میں ہمت ہے تو صدر عارف علوی کے استعفے سے آغاز کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی سمجھدار ہیں، وہ قسمت سے وزیر اعلیٰ بنتے ہیں، استعفیٰ نہیں دیں گے۔

Related Posts