کپتان کی پکار پر لبیک، ایک ‘کھلاڑی’ نے استعفا دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی جلسے میں عمران خان کے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد اپنے کپتان کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے پہلا استعفا پیش کردیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عزیز اللہ خان نے اپنا استعفا وزیراعلیٰ محمود خان کو پیش کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خامنہ ای کی بھانجی نے ایران میں عوامی مظاہروں کی حمایت کردی

عزی اللہ خان کا کہنا ہے کہ سیٹ عمران خان اور پی ٹی آئی کی امانت تھی، عمران خان کے حکم کے مطابق مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

عزیز اللہ نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں پارٹی منشور کا پابند اور وفادار رہوں گا، پارٹی کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی حاضر رہوں گا۔