کراچی کے بہادر شہریوں نے بزرگ شخص کو قتل کرنے والے ڈاکو مار دیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان چلی گئی۔

کراچی میں پولیس سے بے خوف ڈاکوؤں نے آج صبح سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر سیون اے کے اسی گھر کے سربراہ 60 سالہ سلیم کو گولی مارکر قتل کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پہلے مقتول کے بیٹوں سے لوٹ مار کی اور واپس جاتے ہوئے ان کے والد کی جانب سے مزاحمت پر گولیاں چلادیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی آوز سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور دونوں ڈاکوؤں کو مار مار کر لہولہان کردیا۔ جو بعد میں دم توڑ گئے۔ پولیس نے مرنے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔

علاقہ مکینوں نے لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا ذمہ دار پولیس اور حکومت کی نااہلی کو قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں رواں سال شہر میں 92 افراد کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا۔

Related Posts