کراچی میں ڈاکو کو قریب آتا دیکھ کر شہری نے فائرنگ شروع کردی، ملزم ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈاکو کو قریب آتا دیکھ کر شہری نے فائرنگ شروع کردی، ملزم ہلاک
کراچی میں ڈاکو کو قریب آتا دیکھ کر شہری نے فائرنگ شروع کردی، ملزم ہلاک

اسٹریٹ کرائمز سے خوفزدہ کراچی کے شہری نے ایک ڈاکو کی جان لے لی، ملزم کو قریب آتا دیکھ کر شہری نے فائرنگ شروع کردی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں حبیب نامی شہری نے اپنے پستول سے ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آچکی ہے۔

پولیس کے مطابق حبیب نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے کلفٹن کے بلاک 5 میں فائرنگ کی جس کے بعد اس کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔

حبیب نامی شہری کی گاڑی کے قریب ہو کر ملزم نے فون ملایا جس کے بعد وہ گاڑی کے قریب آیا تاکہ اس سے لوٹ مار کرسکے، تاہم اس کے قریب آنے سے قبل حبیب چوکنا ہوچکا تھا۔

حبیب نے گاڑی کے قریب پہنچتے ہی ڈاکو پر گولی چلا دی جبکہ پولیس نے مبینہ ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ لوٹ مار کے لیے ہی گاڑی کے قریب آیا تھا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کرائم سین پر جمع ہونے والے لوگوں کے لیے ایک اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں 2 روز قبل چیف غلام نبی میمن نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ جائے واردات پر موجود افراد گواہ بنیں گے۔

کراچی پولیس چیف نے کہاکہ اس سے پہلے صرف ان لوگوں کو گواہ بنایا جاتا تھا جو خود گواہ بننا چاہتے تھے، تاہم اب موقع واردات پر جو بھی موجود ہوگا۔

مزید پڑھیں: لوگ کرائم سین پر تماشا دیکھتے ہیں، لیکن کوئی گواہی نہیں دیتا، غلام نبی میمن

Related Posts