سمندری طوفان ”کیارہ“ برطانیہ کی آبادیوں میں داخل، بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندری طوفان ”کیارہ“ برطانیہ کی آبادیوں میں داخل، بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی
سمندری طوفان ”کیارہ“ برطانیہ کی آبادیوں میں داخل، بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانیہ میں ”کیارہ“ نامی سمندری طوفان ملک کی آبادی میں داخل ہو گیا جس کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی مچنے لگی اور متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں۔

سمندری طوفان کے باعث پانی عوام کے رہائشی علاقے میں واقع گھروں، دکانوں اور دفاتر میں داخل ہوگیا جس کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں پانی داخل ہونے کے باعث نظامِ زندگی بری طرح مفلوج ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گیا۔

متاثرہ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ ٹرین اور فلائٹس بری طرح متاثر ہوئیں۔ برطانیہ کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر فلائٹ شیڈول بھی متاثر ہوا جبکہ ٹرین سروس بھی معطل کرنا پڑی۔

طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ کر گر گئے ہیں اور ریلوے ٹریک پانی اور درختوں کے باعث آپریشنز کے قابل نہیں رہے۔ ٹرینوں کی آمدورفت معطل جبکہ علاقہ چھوڑنے کے خواہش مند افراد کی تعداد بڑھ گئی۔

علاقہ چھوڑنے کے خواہش مندوں اور مسافروں کے باعث ریلوے اسٹیشن اور ٹرانسپورٹ کیلئے عوام کا رش لگ گیا، تاہم ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث شہری متاثرہ علاقوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

برطانوی حکومت شہریوں کی امداد کے لیے حرکت میں آ گئی ہے۔ علاقے سے شہریوں کو نکالنے کے لیے فضائی امداد بھیجنے پر غور جاری ہے۔یارکشائر، لیڈز اور بریڈ فورڈ سمیت متعدد علاقے طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں  80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ درجنوں شہر سے شہر اور بین الاقوامی فلائٹس کینسل کردی گئیں جبکہ ریلوے کمپنیوں نے مسافروں کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فٹ بال میچز بغیر نوٹس دئیے ملتوی کرنے پر شائقین کا غصہ آسمان کو چھو رہا ہے جبکہ گزشتہ شب تباہی شروع کرنے والے کیارہ طوفان کے آج کسی حد تک تھمنے کی امید ہے۔

طوفان کے باعث سینکڑوں فلائٹس کو گراؤنڈ کرنا پڑا۔ موٹر ویز اور مین روڈز بند کر دی گئیں اور ٹرینوں کے شیڈول بھی بری طرح متاثر ہیں۔ 

Related Posts