پاکستانی ”چڑیلز” نے بی ایم اے ایوارڈ بھی اپنے نام کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

churails

کراچی :گزشتہ سال زی فائیو کے چینل زندگی ٹی وی پر ریلیز کی جانیوالی پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز نے برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ بی ایم اے اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی ویب سیریز چڑیلز کو برٹش ایشین میڈیا ایوارڈ بی ایم اے میں ‘او ٹی ٹی پلیٹ فارم شو آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔برٹش ایشین میڈیا ایوارڈز کا بنیادی مقصد غیر معمولی کام کی نمائش کرکے ایشین میڈیا کی صنعت کو ترقی دینے میں مدد کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: ویب سیریز چڑیلز میں نازیبا جملوں کے استعمال پر پاکستانیوں میں غم و غصے کی لہر

خیال رہے کہ پاکستانی ویب سیریز ‘چڑیلز کی ہدایت کاری عاصم عباس نے دی ہے جس کی کہانی 4 خواتین کے گرد گھومتی ہے جو کہ دھوکہ دہی میں ملوث شوہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک خفیہ ایجنسی کھولتی ہیں۔

گزشتہ دنوں پاکستان کی پہلی ویب سیریز چڑیلز پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی جب کہ کچھ دنوں بعد اس پابندی کو اٹھا لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کی ’مس مارول‘ٹی وی سیریز کیساتھ ہالی ووڈ میں انٹری

چڑیلز کو پاکستان میں بند کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی تھی جب کہ سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کا یہ کہنا ہے کہ اس میں موجود کچھ بولڈ سینز کی وجہ سے ہی اسے بند کیا گیا ہوگا۔

Related Posts