چین کا نیا مشن چینگ ای 6پاکستانی سٹیلائٹ کو بھی چاند پر لے جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیجنگ: چین کی قومی اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) نے اعلان کیا ہے کہ چین کا نیا مشن چینگ ای 6 پاکستانی سٹیلائٹ کو بھی چاند پر لے جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی این ایس اے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویبو پر جاری بیان میں کہا کہ چین کا چینگ ای 6 مشن چاند کی تسخیر کیلئے آئندہ برس روانہ ہوگا جس میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے پے لوڈز بھی چاند پر پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

انسانی زندگی کی عمر بڑھانے کیلئے کروڑوں ڈالر کا سعودی منصوبہ

چینی اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کا کہنا ہے کہ مشن چینگ ای 6 آئندہ برس کی پہلی ششماہی میں چاند کیلئے روانہ ہوگا جس میں یورپی اسپیس ایجنسی، فرانس، اٹلی اور پاکستان کے پے لوڈز شامل ہوں گے۔ مشن میں فرانسسیی انسٹرومنٹس کی موجودگی کی تصدیق کردی گئی۔

اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کا کہنا ہے کہ فرانسسیی انسٹرومنٹس کی مدد سے ریڈیو ایکٹو گیس کی جانچ کی جائے گی۔ پاکستان کے کیوب سیٹ نامی منی ایچر سٹیلائٹ کو چاند کے مدار میں پہنچا دیا جائے گا۔

آج سے 3 سال قبل چین نے اپنا چینگ ای 5 مشن چاند پر بھیجا جو چاند سے مٹی کے مختلف نمونے جمع کرکے زمین پر واپس لایا۔ امریکا اور روس کے بعد چین چاند کی تسخیر کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔ 

Related Posts