چین سے پھیلنے والا مہلک کورونا وائرس ایران کے بعد افغانستان میں داخل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

afghanistan coronavirus
afghanistan coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین سے پھیلنے والا مہلک کورونا وائرس ایران میں کے بعد افغانستان پہنچ گیا جہاں اس وائرس وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے وزیرِ صحت فیروزالدین فیروز نے صوبہ ہرات میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے صوبے بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔

افغان وزیر صحت فیروز الدین فیروز نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی صوبے میں سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس کی سرحدیں ایران سے ملتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وائرس سے متاثر ہ شخص نے ایران کے مقدس شہر قم کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے ایران میں 12 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جو چین کے بعد اموات کے حساب سے دوسرا بڑا ملک ہے تاہم امریکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد اس سے بہت زیادہ ہے جبکہ کچھ رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 50 کے قریب ہے۔

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر صحت ارج ہریرچی نےکوروناوائرس سے 50 افراد کی ہلاکت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، یہ سیاسی مخالفت کا وقت نہیں ہے۔

چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہےاور اگر اب تک کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد پر نظر ڈالیں تو تقریباً 2 درجن ممالک میں چین سے باہر تقریباً 30 لوگ ہلاک جبکہ 1500 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ائیر لائن نے 15 مارچ تک چین کیلئے تمام فضائی آپریشنز بند کردئیے

چین میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد2600 سے زائد ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ایران اور جنوبی کوریا کے علاوہ افغانستان، بحرین اور کویت میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Related Posts