عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس کے مطابق پاکستان کے ہمسایہ ملک چین کے عوام کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے پر لینے کیلئے سب سے زیادہ تیار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے ایک فہرست جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے پر کس ملک کے عوام اسے خرید کر استعمال کرنے پر کتنے راضی ہیں جس پر چین کے 97 فیصد عوام ویکسین لینے کیلئے تیار نظر آئے۔
فہرست کے مطابق برازیل کے 88، بھارت کے 87، ملائشیاء اور برطانیہ کے 85، سعودی عرب کے 84، کینیڈا کے 76، میکسیکو کے 75، اسپین کے 72، ترکی کے 70، امریکا اور جرمنی کے 67، فرانس کے 59 جبکہ روس کے 54 فیصد عوام کورونا وائرس کے دستیاب ہونے پر اسے خریدنے کیلئے آمادہ ہیں۔
% who agree they would take a Covid-19 vaccine if it available:
????????China: 97%
????????Brazil: 88%
????????India: 87%
????????Malaysia: 85%
????????UK: 85%
????????Saudi Arabia: 84%
????????Canada: 76%
????????Mexico: 75%
????????Spain: 72%
????????Turkey: 70%
????????US: 67%
????????Germany: 67%
????????France: 59%
????????Russia: 54%(Ipsos MORI)
— World Index (@theworldindex) September 1, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں پائی جانے والی کورونا وائرس کی عالمی وباء کے خلاف کس ملک میں عوام حکومتی کاوشوں سے کتنے مطمئن ہیں؟ اِس پر رپورٹ جاری کردی گئی۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ڈنمارک، آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی اور اٹلی کے لوگ کورونا وائرس کے خلاف حکومتی کاوشوں سے سب سے زیادہ مطمئن ہیں۔
مزید پڑھیں: کس ملک میں عوام کورونا کے خلاف حکومتی کاوشوں سے کتنے مطمئن؟