کراچی: چیف جسٹس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پر ڈر کر فیصلے کرنے کا الزام غلط اور توہینِ عدالت کے مترادف ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے کی تقریب سے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک کا واحد متحد ادارہ ہے جہاں کسی بھی جج کا تحریر کیا گیا فیصلہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہوتا ہے۔
خطاب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے کہ کچھ ججز نے تو بہادری سے فیصلہ کیا جبکہ چند ججز ڈر کر فیصلے کرتے رہے تو یہ بے بنیاد اور توہینِ عدالت ہے۔یہ بات غلط ہے کہ آپ یہ کہیں کہ کچھ ججز بہت بہادر اور دلیر ہیں جبکہ باقی فیصلوں کی ہمت نہیں رکھتے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ یہ بات عدالت کی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ یہ سراسر توہینِ عدالت ہے، عوام کے سامنے کوئی ایسی باتیں کرکے عدلیہ کے خلاف تفریق اور تضاد پیدا نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: 7 روز کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ