چیف الیکشن کمشنر سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے جس کے دوران قانونی ٹیم نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا جبکہ بلے کا انتخابی نشان دینے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کیلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئی۔ ٹیم نے چیف الیکشن کمشنر کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلے کا نشان دینے کی یقین دہانی کرائی۔

نگران وزیر اعظم علامہ اقبال کا خواب شرمندۂ تعبیر کرنے کیلئے نوجوان نسل سے پرامید

بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہماری چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کسی چیئرمین کو پارٹی سے مائنس نہیں کیا جارہا۔ چیئرمین عمران خان ہی رہیں گے۔

گوہر خان کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں ہم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں سے متعلق 23ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کرنے کی استدعا بھی کی۔ ابھی تک تحریکِ انصاف کے انتخابی نشان کا حکم نامہ ریلیز نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرچکے ہیں کہ ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے تحریکِ انصاف کو اجازت دی جائے کہ وہ فری اینڈ فیئر انتخابی مہم چلا سکے۔ الیکشن کمیشن کو لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ امید کرتے ہیں کہ ایسا ہی کیا جائے گا۔

Related Posts