تصویرتجزیہ: ملک بھر میں چہلم امام حسین ؓکے جلوس

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chehlum processions end peacefully amid tight security

آج پاکستان سمیت دُنیا بھر کے اسلامی ممالک میں حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی جوش و جذبے اور ہم آہنگی کے ساتھ منایا گیا،ملک بھر میں تعزیوں، علم اور ذوالجناح کے جلوس نکالے گئے، شہر قائد میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوا۔سندھ حکومت کی جانب سے جلوس کیلئے سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے جبکہ جلوس کے راستوں پر کنٹینرز رکھ کر ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا جبکہ جلوس کے روٹ اور اطراف میں موبائل فون سروس معطل رہی۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہوا اور کھارادر میں اختتام پذیر ہوا۔

جلوس کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موجود تھی۔

کراچی میں چہلم کے جلوس کے دوران خواتین بھی ماتم کرتی رہیں۔

کراچی: چہلم امام حسین ؓکے جلوس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین ادا کررہے ہیں۔

لاہور میں چہلم کے جلوس کے شرکاء ماتم کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں چہلم کے جلوس میں ہزاروں عقیدت مند شریک ہیں۔

گلگت میں چہلم کے جلوس کے شرکاء سینہ کوبی کررہے ہیں۔

گلگت میں چہلم کے جلوس کے شرکاء سینہ کوبی کررہے ہیں۔

سخت سیکورٹی کے باعث چہلم کے جلوس پر امن طورپراختتام پذیرہوئے۔

Related Posts