چیچن سربراہ نے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کردی، فوج فلسطین بھیجنے کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

روسی جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور چیچن فوج کو امن مشن پر فلسطین بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

ایک بیان میں رمضان قادروف کا کہنا تھا کہ میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کم ازکم ایک بار متفقہ طور پر فلسطین کے حوالے سے منصفانہ فیصلہ کرے۔

رمضان قادروف کا کہنا تھا کہ میں مسلم ممالک کے لیڈروں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک اتحاد بنائیں اور  یورپ سمیت تمام مغربی ممالک جنہیں آپ اپنا دوست کہتے ہیں انہیں بلائیں اور ان پر زور دیں کہ اسرائیل جنگجوؤں کے بہانے عام فلسطینیوں پر بمباری نہ کرے۔

پاکستان نے بلیک مارکیٹ کریک ڈاؤن سے 900ملین ڈالرز برآمد کرلیے

چیچن سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم فسلطینیوں کے عمل کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ اسرائیل نے ان کی زمین پر قبضہ کیا ہے اور اب انہیں مسلسل دبا رہا ہے، تاہم ہم اس جنگ کے خلاف ہیں، ہم جنگ اور کسی بھی قسم کی کشیدگی کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ضروری ہو تو ہمارے فوجی دستے فلسطین میں امن فوج کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کےدرمیان شدید جھڑپیں چوتھے روز بھی جاری رہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی سخت کرکے حملے تیز کر دیے گئے ہیں۔

Related Posts