مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم، حکومت اور اپوزیشن کا پشاور مو ڑ پر جلسہ کر نے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ، وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد
حکومت کا اپوزیشن سے رابطے کا فیصلہ، وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ مسترد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آزادی مارچ کے حوالے سے مذاکرات متعلق ڈیڈلاک ختم ہوگیا ، فریقین نے پشاور مو ڑ پر جلسہ کر نے پر اتفاق کیا ہے ۔

ہفتہ کو اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کے مابین ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطے ہوئے جس میں حکومت نے اپوزیشن کو نئے جلسہ کرنے کے لیے نئے مقامات تجویز کر دئیے۔ حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن کو آزادی مارچ کے لیے ایف نائن پارک یا پشاور موڑاستعمال کرنے کی تجویز دی۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم کاوزارت داخلہ کو آزادی مارچ سے نمٹنے کاحکم، اسلام آباد میں سیکورٹی ریڈ الرٹ

فریقین میں پشاور موڑ پر جلسہ کرنے پر اتفاق ہو گیارہبرکمیٹی اور حکومتی مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، جے یو آئی ف ریڈ زون میں آزادی مارچ کو لیجانے کے مطالبے سے دستبردار ہوگئے ۔

حکومتی بھی نئے مقام پربات کر نے کیلئے تیار ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق احتجاج کیلئے نئے مقام کا تعین مشاورت سے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا آزادی مارچ روکنے کیلئے موٹروے اور جی ٹی روڈ بند کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل پیش رفت نہ ہونے پر مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات بھی موخر کردی تھی،حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا اسپیکر ہاؤس میں اجلاس ہوا تھا ، جس میں رہبرکمیٹی کیساتھ ہونے والی بات چیت پر مشاورت ہوئی اور اپوزیشن سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Posts