بغداد: عراقی سیکیورٹی فورسز نے گرین زون کے سامنے مظاہرین کو آبی توپوں اور آنسو گیس کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کردیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران لوگوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کو وسطی بغداد میں تحریر اسکوائر اور گرین زون تک جانے والی تمام سڑکیں بند کردیں۔
مظاہرے کے وقت بغداد بالخصوص گرین زون اور دیگرحساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔عراقی دارالحکومت میں تحریراسکوائر میں سیکڑوں مظاہرین جمع ہوئےاورانہوں نے سب چور کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ٹریلر سے برآمدہ تمام 39 مردہ افراد چین کے شہری نکلے