شام کے تیل کو ایران اور داعش کے قبضے سے بچانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، گراہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US troops
US troops

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا میں ری پبلیکن پارٹی کے رکن کانگرس لینڈسے گراہم نے کہا ہے کہ امریکا شام کے تیل کے تحفظ کا ایک ایسا منصوبہ بنا رہا ہے جس کا مقصد شامی تیل کو ایران اور داعش کے ہاتھ لگنے سے روکنا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں گراہم نے کہا کہ امریکی فوجی کمانڈرایک ایسا منصوبہ مرتب کررہے ہیں جس کے تحت شام میں داعش کو دوبارہ ابھرنے سے روکنا اور شام کے تیل کو ایران یا عسکریت پسند گروپ کے ہاتھوں میں آنے سے روکنا ہے۔

دوسری جانب: ترکی اور روس کا کردجنگجوؤں کو شامی سرحدی علاقوں سے نکالنے کے لیے معاہدہ

گراہم نے وائٹ ہائوس میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کی طرف سے بریفنگ لینے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایک ایسے منصوبے کی تیاری پر کام کررہے ہیں جو میرے خیال میں کامیاب ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی حد تک محسوس کرتا ہوں کہ ایک منصوبہ تیار کیا جارہا ہے جو شام میں ہمارے بنیادی مقاصد کو پورا کرے گا۔

Related Posts