لاہور: چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹر اپنی کارکردگی سے پاکستان کرکٹ پر چھائی ہوئی مایوسی کو دور کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا ہے کہ “شائقین کرکٹ کا درد ہمارا درد ہے اور جو کچھ ہوا وہ پاکستان کرکٹ کے لئے ٹھیک نہیں تھا۔”
انہوں نے مزید کہا ہے کہ “آپ کو اندازہ ہے کہ ہم کیا چاہ رہے تھے اور کیا ہوگیا ہے۔ شایقین سے گزارش ہے کہ اپنی ٹیم کا ورلڈ کپ میں بازو بن جائیں۔”
PCB Chairman Ramiz Raja has a message for Pakistan cricket fans pic.twitter.com/cwEfcQXxus
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 18, 2021
رمیز راجہ کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ “قومی ٹیم کو پیغام ہے کہ جو بھی غصہ ہے وہ پرفارمینس میں نکالیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان دنیا کی بہترین ٹیم بن جائے گی تو ہمارے ساتھ ٹیمیں کھیلنے کے لیے لائینیں لگا دیں گے۔
چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مایوسی ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جائیں گے۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی ٹیم کو پاکستان مداحوں کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مزید کہناتھا کہ ہمارے اندر اتنی طاقت ہے کہ ہم ڈومسٹک لیول پر ہوتے ہوئے بھی ورلڈ کلاس ٹیم بنا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونےکے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گڈز ٹرانسپوٹرز کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر احتجاج کا عندیہ