گڈز ٹرانسپوٹرز کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر احتجاج کا عندیہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گڈز ٹرانسپوٹرز کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر احتجاج کا عندیہ
گڈز ٹرانسپوٹرز کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر احتجاج کا عندیہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : حکومت نے 5ماہ کے دروان پڑول کی قیمتوں میں 24روپے کا اضافہ کردیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپوٹرز کی جانب سے کرایوں میں بھی مسلسل اضافوں کے بعد اب احتجاج کی تیاری کی جارہی ہے ۔

کراچی گڈر کیئرئر ایسوسی ایشن کے سینئر ممبر فضل منان جدون کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مسلسل عوام کا لہو چوسنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ ماہ کے دوران چوبیس روپے فی لیٹر اضافہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی ہے جس کی وجہ سے ہمیں کاروبار بند کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ھمارے اخراجات روز بروز بڑھ رہے ہیں اور کرائے کم ہورہے ہیں ہم  یہ کاروبار کیسے جاری رکھیں ۔

گڈر ٹرانسپوٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گڈر ٹرانسپورٹرز،پبلک ٹرانسپورٹ بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ برادری کوفوری ریلیف پیکج دینے کا اعلان کرے ، جس میں بلا سود قرضے اور جن ٹرانسپورٹرز پر بینکوں کی قسطیں شارٹ ہیں ا ن کو خصوصی پیکج دینے کا اعلان کرے ۔ملک بھر کے دیگر ٹرانسپورٹرز نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میںکم سے کم پندرہ سے 20روپے فی لیٹر کمی کی جائےکیوں کہ کاروبار میں مندی اور اخرجات میں روز بروز اضافے نے ملک کے ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو شدید پریشان کر رکھا ہے ۔

گڈر ٹرانسپوٹرز کا کہنا ہے کہ ٹائر، سپیئر پارٹس، موبل آئل ،موٹروے، ٹیکسز اور دیگر ٹیکسز ،ٹوکن ٹیکس، پرمٹ ٹیکس، انکم ٹیکس ،فٹنس سرٹیفیکٹ ٹیکس، اس کے علاوہ ٹائر اور سپئیر پارٹس کے ٹیکسزکا مارکیٹ کے کسی بھی آئیٹم کے ساتھ موازنہ کریںتو حیران کن نتائج سامنے آئیں گے ۔کراچی گڈر کیئریئر ایسوسی کے ممبران کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سے جڑے سامان پر انتہائی زیادہ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ۔جب کہ ہم پاکستان کے ٹرانسپورٹرز ان مسائل اور مہنگائی کے باوجود ملک بھر میں ہرقسم کے سامان کی سپلائی جاری رکھےہوئے ہیں ۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کے دیرینہ مسائل کا حل نکالے ، بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبور ہونگے ، جب ہم احتجاج پر جائیں گے تو ایک ٹرانسپوٹر کے ساتھ چار لوگ مذید احتجاج کررہے ہونگے ، کیوں کہ ایک گاڑی کے ساتھ2 ڈرائیور اور ایک ہیلپربراہ راست وابستہ ہوتے ہیں جو ہمارے ساتھ احتجاج کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : مستحکم افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ سارے خطے کےلیے اہمیت کا حامل ہے، وزیر خارجہ

Related Posts