آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan retains third position in ICC Test rankings
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بد ترین ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں کچھ اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

شان مسعود کے ساتھ اوپنر کے طور پر امام الحق کی شرکت کا امکان ہے جبکہ ممکنہ طور پر  کپتان اظہر علی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں تیسری پوزیشن پر کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کے پی کے میں نیشنل گیمز کی میزبانی بڑا اعزازہے ، جان شیر خان

پہلے ٹیسٹ میچ میں قابلِ ذکر اسکور کیے بغیر آؤٹ ہوجانے والے حارث سہیل کو ٹیم سے نکالے جانے کا امکان ہے جبکہ عمران خان سینئر کی جگہ محمد عباس کو شامل کیا جائے گا۔

ٹیم میں نسیم شاہ نے اپنی جگہ بنا لی ہے لیکن قومی کرکٹ بورڈ کی طرف سے انہیں ہٹا کر 17 سالہ موسیٰ خان کو شامل کیے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 29 نومبر کو جمعے کے روز میدان میں اُترے گی اور فاتح میزبان ٹیم کے خلاف سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 2 پانچ روزہ میچز کی سیریز کا یہ دوسرا، آخری اور فیصلہ کن میچ ہوگا جس میں قومی ٹیم اپنی غلطیوں کو نہ دُہرانے کا عزم لے کر شریک ہوگی۔

مزید پڑھیں: ایڈیلیڈ: قومی ٹیم 29 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی

Related Posts