ایڈیلیڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 29 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 29 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی
ایڈیلیڈ ٹیسٹ: قومی ٹیم 29 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 29 نومبر کو جمعے کے روز میدان میں اُترے گی اور فاتح میزبان ٹیم کے خلاف سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 2 پانچ روزہ میچز کی سیریز کا یہ دوسرا، آخری اور فیصلہ کن میچ ہوگا جس میں قومی ٹیم اپنی غلطیوں کو نہ دُہرانے کا عزم لے کر شریک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  محمد عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی ویڈیو شیئر کر دی

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک جاری رہے گا جس کے دوران آسٹریلیا کی کوشش ہوگی کہ پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کر دیا جائے جبکہ قومی ٹیم اس سے بچنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے برسبین ٹیسٹ کی سنچری کو اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلی اننگز میں جلد آؤٹ ہونے کا افسوس تھا۔ میں نے کریز پر جاتے ہی شاٹس کھیلنے شروع کر دیئے جو مجھے فوراً نہیں کھیلنے چاہیے تھے۔

بابر اعظم نے گزشتہ روز کہا کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا تجربہ زیادہ ہے، جب میں تجربہ کار ہو جاؤں گا تو میرا مقابلہ بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔اس وقت میں مقابلہ اور موازنہ سوچ کر اپنے اوپر اضافی دباؤ نہیں لیتا۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے ٹیسٹ کی سنچری کو کیرئیر کی بہترین اننگز قرار دے دیا

Related Posts