ترش و شیریں کینو کے حیران کن فوائد ، کینسر سے لے کر خونی خلیات کی افزائش میں مفید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترش و شیریں کینو کے حیران کن فوائد ، کینسر سے لے کر خونی خلیات کی افزائش میں مفید
ترش و شیریں کینو کے حیران کن فوائد ، کینسر سے لے کر خونی خلیات کی افزائش میں مفید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کینوایک ایسا پھل ہے جو کینسر سے لے کر خونی خلیات کی افزائش تک اور جسمانی دفاعی نظام سے لے کر بالوں اور جلد کی حفاظت تک مختلف مسائل کے حل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اس پھل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رکھ کر کینسر کا باعث بننے والے مسائل سے محفوظ رکھتے ہیں جبکہ کینو کو خاص طور پر آنتوں کے کینسر میں مفید پایا گیا ہے۔

خون کی گردش بڑھانے، سرخ خلیات کی پیداوار اور نیا خون پیدا کرنے میں کینو کا استعمال بے حد مفید ہے۔ اس میں موجود وٹامنز اور منرلز کے باعث بہترین خون پیدا ہوتا ہے جو جسمانی صحت کے لیے مفید ہے۔

جسم کے  دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کینو جلد اور بالوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ کینو بالوں اور جلد کے لیے مفید ایک پروٹین کی مقدار کو مستحکم رکھتا ہے اور وٹامن اے کی مدد سے بالوں کی نمی برقرار رکھتا ہے۔

ایک گلاس اورنج جوس پینے سے بدن کے تمام زہریلے اور فاسد مادّے جسم سے خارج ہو جاتے ہیں جس سے ذہنی سکون اور جسمانی تندرستی حاصل ہوتی ہے۔

کینو میں موجود فائبر  معدے کی صحت کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے جس سے قبض سمیت پیٹ کے دیگر متعدد مسائل سے چھٹکارہ حاصل ہوتا ہے۔ 

Related Posts