بنگلا دیش کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریزکے لیے سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sarfaraz Ahmed will be part of England tour: Misbah
sarfraz ahmed

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا، سابق کپتان سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق چیف سلیکٹر مصباح الحق کی ٹی20 کپتان بابر اعظم سے ملاقات ہوئی جس میں بنگلا دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کے حوالے سے مشاورت کی گئی ، کوآرڈینیٹر برائے سلیکشن کمیٹی ندیم خان بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

پی سی بی کے مطابق کل 6 سلیکٹرز کے ہمراہ دوبارہ کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورتی عمل جاری رہے گاجس کے بعد دوپہر ڈھائی بجے مصباح الحق اور بابراعظم پریس کانفرنس میں سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کی واپسی متوقع ہے جبکہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ممکنہ طور پر ٹیم میں واپسی کےساتھ بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی بھی ٹیم میں شمولیت زیر غور ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ کھیلنےپر رضا مند، شیڈول طے پاگیا

بنگلا دیش کی ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں تین ٹی20، دو ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا جائے گا، بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے میچ 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Related Posts