کراچی :چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کے مختلف پارکس کا دورہ کیا اور پارکس میں جاری تزئین و آرائش اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید عباس جعفری اور متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ریحان ہاشمی نے پارکس میں پودے بھی لگائے اور باغات سے متعلق دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی کی ہریالی کی بحالی اور اس میں اضافہ ہمارا اہم ترین مقصد ہے، اس سے قبل جہاں بھی پودے لگائے جاتے تھے۔
مزید پڑھیں :پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے منی لانڈرنگ کے لئے ممنوعہ فنڈنگ کا استعمال کیا، وزیر اعظم