یونیورسٹی روڈ کو ہرابھرا اور خوبصورت بنا رہے ہیں،چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DMC East

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ یونیورسٹی روڈ کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات بروئے کار لا کر ہرا بھرا اور دلکش بنایا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیپا پل کے اطراف جاری کاموں کے معائینے کے دوران کیا ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ گرین بیلٹ کو خوبصورت بنانے کے ساتھ بیوٹیفیکیشن کے کام سر انجام دئیے جائیں جو شاہراہ کی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔

یونیورسٹی روڈ ضلع شرقی میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس شاہراہ پر بین الاقوامی نمائشوں کا مرکز ایکسپو سینٹر اور بین الاقوامی کرکٹ کے لحاظ سے نیشنل اسٹیڈیم کی راہ گزر ہے لہذا اسے اسی لحاظ سے ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:ضلع وسطی کو مثالی ضلع بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، چیئرمین ریحان ہاشمی

بلدیہ شرقی دستیاب کم وسائل میں رہتے ہوئے اسے بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں پارکس ودیگر متعلقہ محکمہ جات اس ضمن میں کاموں کو حتمی شکل دینے کیلئے تیزی سے امور کی انجام دہی کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریٹینڈنگ انجنئیرز طارق مغل، مبین شیخ، چیئرمین پارکس کمیٹی مشتاق علی، ڈائریکٹر پارکس عبدالغنی شیخ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔

Related Posts