کھیلوں کی سرگرمیا ں نوجوانوں میں ڈسپلن اور خود اعتمادی پیداکرتی ہیں، ریحان ہاشمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Chairman DMC Central
Chairman DMC Central

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں میں ڈسپلن اور خوداعتمادی پیداکرتی ہیں،کرکٹ ہو یا فٹبال ہر کھیل انسانوں کے درمیان محبت اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا سبق دیتاہے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بلدیہ وسطی کے زیر نگرانی اسپورٹ کورٹ نارتھ ناظم آ با د بلاک H،میں جاری ترقیاتی و بلدیاتی کاموں کی نگرانی کرتے ہوئے کیا اور انھیں تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

ریحان ہاشمی نے کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بہترین ذریعہ ہے۔ کلب کرکٹ ہو یا فٹبال تمام ہی کھیل نوجوانوں کے درمیان باہمی تعاون، خود اعتمادی اور ڈسپلن کے ساتھ فیصلہ کرنے کی قوت میں اضافہ کرتے ہیں۔

اس لئے ضروری ہے کہ معاشرے میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔جو افراد نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتے ہیں وہ دراصل معاشرے کو بہتری کی جانب رواں رکھنے میں اہم کردار ادارکرتے ہیں جس کے لئے وہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں:پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے کرکٹرز پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی کے کھیلوں کے میدانوں کو دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی آماجگاہ بنانے کیلئے پُر خلوص کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں بلدیہ وسطی کے محکمہ باغات کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلدیہ وسطی کے ہرمیدان اور پارک میں نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سہولیات اور عوام النّاس کے لئے تفریح کا سامان مہیاکرے۔

Related Posts